میرے گھر کچھ لوگ آئے تب سے 2 موبائل غائب ہیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں۔

یہ بات پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں، میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11 کی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہو تاکہ ووٹر کنفیوژ نہ ہو، میں ایک درخواست کے پراسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں، لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، پارلیمنٹ جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات پر پارٹی کانام لکھا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نظرِ ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی