راجہ عبدالباسط مسکین برادری سمیت مسلم لیگ ن میں دوبارہ شامل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت راجہ عبدالباسط مسکین برادری سمیت مسلم لیگ ن میں دوبارہ شامل ہوگئے ۔ حلقہ این اے 57 میں بیرسٹر دانیال چوہدری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان ۔ گزشتہ روز راجہ عبدالباسط مسکین نے مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائو سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان ، حلقہ این اے 57 سے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری ، پی پی 19 کے امیدوار حاجی پرویز خا ن اور پی پی 18 کے امیدوار سجاد خان ، سردار نسیم خان ، ملک یاسر رضا کی موجودگی میں ا پنے بیٹوں راجہ عبدالمنیب ، راجہ عبدالحسیب اور اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالباسط مسکین کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر دوبارہ واپس آ گیا ہوں۔ میں نے اپنی جوانی مسلم لیگ ن کے لیے وقف کی کچھ ناراضگی کی وجہ سے میں نے پارٹی چھوڑی تھی لیکن آج چوہدری تنویر خان کی وجہ سے میں دوبارہ پارٹی میں شامل ہو گیا ہوں ۔ باسط مسکین کا کہنا تھاکہ میں نے مشرف دور میں جیلیں کاٹی اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا میں مشکل وقت کا سپاہی ہوں ۔ میں نے پارٹی میں شمولیت کے لیے کوئی شرائط نہیں رکھی ۔ راجہ باسط مسکین کا کہنا تھاکہ ڈھوک گنگال ، فیصل کالونی ،چکلالہ کی یونین کونسل سے مسلم لیگ ن کامیا ب ہوگی ۔ میری برادری جس امیدوار کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے وہ کبھی الیکشن نہیں ہارتی آج میں چوہدری تنویر ،بیرسٹر دانیال اور حاجی پرویز کو مباکباد پیش کرتا ہوں ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ راجہ عبدالباسط مسکین کا برادری سمیت مسلم لیگ ن میں دوبارہ آنا ہماری پہلی کامیابی ہے۔ حلقہ این اے 57کا ہر شہری بیرسٹر دانیال بنے گا او ر اس علاقے کے ترقیاتی کام ہماری پہلی ترجیح ہیں ۔ میرے گھر کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں ۔چوہدری تنویر کا کہنا تھاکہ ہم نے مشکل حالات برداشت کیے لیکن کبھی قیادت کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا ہمارے خاندان پر سب سے زیادہ ظلم کیے گئے ۔ مختلف مقدمات درج کیے گئے لیکن ہم نے تمام مشکلات کا مقابلہ کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے این اے 57 سے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 57 میرا گھر ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ قیادت نے مجھے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کا موقع دیا ۔میری پہلی ترجیح یونین کونسل گنگال ، فیصل کالونی ، چکلالہ کے لیے ووکیشنل انسٹیٹوٹ بنانا ہے ۔ علاقے کی تمام محرومیوں کو ختم کرینگے اور ترجیح بنیادوں پر عوام کے کام کرینگے۔ ایم پی اے کے امیدوار حاجی پرویز خان کا کہنا تھاکہ راجہ عبدالباسط مسکین اور میں نے اکٹھی جیلیں کاٹیں ۔ باسط مسکین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں ۔ پی پی 18کے امیدوار سجاد خان کا کہنا تھا کہ اس حلقہ کی عوام جانتی ہے کہ راجہ عبدالباسط مسکین ایک بااثر سیاسی شخصیت ہے کسی بھی امیدوار کی ہار اور جیت میں ان کی برادری کا بہت بڑا ہاتھ ہے میں ان کو ن لیگ میں دوبارہ شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ن لیگ راولپنڈی کے صدر سردار نسیم خان کا کہناتھا کہ ہم نے الیکشن کو الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے اور بہت محنت کے ساتھ ہمارے لوگ کام کر رہے ہیں ۔ 8 فروری پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی