اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے انڈیا کے تہار جیل میں غیر قانونی قید چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہفتے کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین کے ماموں محمد شفیع کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مشعال ملک نےاللہ تعالٰی سے سوگوار خاندان خاص طور پر یاسین ملک کی والدہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی دعا کی۔