جینا مرنا پاکستان میں!ہماری سیاست ملک کیلئے ہے، چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے46چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی انتخابی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں ترنول مرکزی الیکشن آفس کے باہر،جی نائن کراچی کمپنی اور جی ٹین تھری میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا گیا،انتخابی جلسوں میں حلقے سے مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ترنول بشام ٹاور پارکنگ میں منعقد ہونے والے انتخابی جلسے میں ترنول کی خان برادری نے چوہدری شفیق الرحمان کو پختون روایت کی پگڑی پہنا کر حمایت کا اعلان کیا۔جی ٹین تھری اور جی نائن کراچی کمپنی میں انتخابی جلسے میں مسلم ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر شہلا شفیق کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،انتخابی جلسوں میں خواتین و بچوں کا جوش وخروش دیدنی تھا،مختلف برادریوں کے سربراہان نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر چوہدری شفیق الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا،ترنول،جی نائن کراچی کمپنی اور جی ٹین تھری میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان کا کہناتھا کہ کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ کا انتظار کر رہا ہے توکوئی کہتا ہے ساڈی گل ہو گئی ہے،اصل میں یہ لوگ عوام میں جانے کے قابل نہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے انتخابی شیڈول آنے کیساتھ ہی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا تھا۔ہم کردار اور عوامی خدمت کی بنیاد پر عوام میں جارہے ہیں،حلقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،کامیابی ملی تو حلقے کے تمام دیرینہ مسائل حل کروں گا،ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،ہماری سیاست پاکستان کیلئے ہے،ہمارے لندن دبئی میں کوئی فلیٹ نہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے،پاکستان ہمارا گھر ہے اس گھر کو ہم نے ملکر سنوارنا ہے،این اے46 بنیادی سہولیات سے محروم ہے،پانی،تعلیم،سیوریج اور امن وامان کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا،خواتین اور نوجوانوں کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا ہے،خواتین اور نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بااختیار بنائیں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی