لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری8 کارروائیوں میں 168 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس برآمد لی گئی۔لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سے 100 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔تیرہ خیبر سے دو کارروائیوں میں 21 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ جی ٹی روڈ کے قریب 10 کلو چرس، 7 کلو افیون ، 3 کلو آئس، 2 کلو ہیروئن اور ایک تیس بور پستول برآمد کرتے ہوئےدو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔جی ٹی روڈ لاہور کے قریب 5 کلو چرس، 6 کلو افیون، 2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تبلیغی مرکز اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 10 کلو چرس برآمدکرلیا گیا۔یونیورسٹی چوک کوہاٹ کے قریب دو ملزمان سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔