اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں دوحہ جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر 3 کلو آئس برآمد کی۔
اسی طرح باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن جبکہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 52 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ طور درہ بارڈر خیبر سے 186 کلو چرس برآمد کرلی، اسی طرح اسلام آباد کے قریب روہتاس روڈ 2 خواتین سے 850 گرام آئس برآمد کی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔