اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے اہم رہنما ملک امتیاز ، شوکت خان ، سدھیر عباسی خالد باقی مسلم لیگ ن انجم عقیل خان کے قافلے میں شامل ہو گئے،قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف اورانجم عقیل خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے اہم رہنما ملک امتیاز ، شوکت خان ، سدھیر عباسی خالد باقی پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں، تحریک انصاف اسلام آباد کے یہ اہم رہنما سابق ڈپٹی میئر اعظم خان اور سالد صاحب کی کاوشوںسےمسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں، اس موقع پر ملک امتیاز ، شوکت خان ، سدھیر عباسی خالد باقی کا کہنا تھا کہانہوں نے ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور انجم عقیل کے ویژن سے متاثر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو معاشی و سیاسی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس موقع پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے ن لیگی امیدوار انجم عقیل خان نے تمام رہنماؤں کو مسلم لیگ ن میں ویلکم کیا اور اور ہمیشہ ساتھ ملکر حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔