لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 3ہزار کےقریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری مزارات رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا ۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ بھی موجود تھے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری مزارات رانا شاہد کاکہنا تھاکہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، لگ بھگ 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری بھارت سے آئے ہیں۔
افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کیلئے ہدایات جاری
دوسری جانب سردار امیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتری بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔قیام و طعام اور بہترین سفری سہولتیں فراہم کریں گے۔یاتری پاکستان میں10وز ہ قیام کے دوران ننکانہ ،پنجہ صاحب ،کرتار پور گر دوارہ صاحب جائیں گے اورو 4دسمبر کو مذہبی سومات ادا کرنے کے بعد واپس چلیں جائیں گے ۔
سکھ یاتریوں کاکہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں جس طرح انہوں نے ہمارا استقبال کیا وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔