اسلام آباد:(عامر رفیق بٹ)انٹرنیشنل کسٹمز ڈے کہ موقع پر کسٹم ہاؤس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کلکٹر کسٹم اسلام آباد نے کی تقریب کے شرکا میں وفاقی وزیر برائے مواصلات ریلوے اور بحری امور شاہد اشرف تارڑ وفاقی سیکرٹری مواصلات ، وفاقی سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن انسپیکٹر جنرل اسلام اباد پولیس سیکٹر کمانڈر رینجرز ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ غیر ملکی سفارت کار اور پاکستان کسٹمز کے اعلی عہدے دران شامل تھے. تقریب کے اغاز میں پاکستان کسٹمز کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو اعزازی گارڈ پیش کیا اس موقع پر مقررین نے انٹرنیشنل کسٹمز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا مہمان خصوصی وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ نے اپنے خطاب میں ریوینیو کلیکشن میں پاکستان کسٹمز کے کردار کو سراہا اور کسٹم کے امور میں دیگر ایجنسیوں کی معاونت پر زور دیا ۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسٹم کے ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔