گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم ڈائریکٹر کیمپس محمد ریاض نے کہا ہے کہ نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے ضروری ہیں جس سے بچوں کے اندر چھپا ٹیلنٹ ظاہر ہوتا ہے اور بچوں کے درمیان مقابلہ کی فضا قائم ہوتی ہے۔ پرنسپل عمران یوسف نے کہا کہ فن گالا جیسے ایونٹ سے طلبا و طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں اور ان کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سکول ماڈل ٹائون کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ فن گالا کے موقع پر طلباء طالبات اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس پرنسپل سر امین،ایڈ منسٹریٹر حسنین علی ،اخلص بلال اور طلبہ و طالبات نے بھی خطاب کیا۔ الائیڈ سکول میں ہونے والے اس میگا فن گالامیں بچوں کی ذہنی وجسمانی صحت اور اخلاقی تربیت کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیاتھا۔جن میں تقریری ، ، ذہنی آزمائش کے مقابلے، بچوں کی دلچسپی کی متعدد سرگرمیاں اور ادبی مقابلہ جات میں نعت خوانی، تقاریر کے لئے بزمِ ادب کے پروگرام شامل تھے۔ سکول کے تمام ہونہار طلبا وطالبات نے اس ایونٹ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے ٹیلنٹ اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔فن گالا میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچوں نے جھولے جھولے اور سٹالز پر سے مختلف اشیاء خوردو نوش ،خوب مزے کئے ۔فن گالا میں بچوں نے مختلف ثقافتی سبق آموز ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے خوب داد حاصل کی،طلبا طالبات نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے فن گالا کو چار چاند لگادیئے ،سکول ایڈمن نے بچوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سکول کے ڈائریکٹرمحمد ریاض نے کامیاب ٹیموں اور طلبا وطالبات کو مبارکباد دی اور سپورٹس فن گالا کو کامیاب بنانے میں تمام ٹیچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔