گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہوں شہریوں کے مسائل حل کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد رفیق قادری سے ایک اہم ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں شہر کے مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر رتہ روڈ پاپولر نرسری کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت ملک ظفر حسین بھی ہمراہ تھے۔ مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے سید نوید حیدر شیرازی کی گوجرانوالہ میں بطور کمشنر شاندار کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد دی پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اور سید نوید حیدر شیرازی کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ بھی پیش کی ۔