اداکار اسامہ خان کی مایا علی سے شادی کی خواہش

لاہور: شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اسامہ خان نے وصی شاہ کے شو “زبردست” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔

دورانِ شو اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسامہ خان نے کہا کہ “اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں اور میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں”۔
اسامہ خان نے کہا کہ “مایا علی کو بھی اس بات کا علم ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں”۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسامہ خان نے کہا کہ “میں مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں”۔

مایا علی سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “میں پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اُس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں گے”۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی بار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن اس جوڑی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ قائم ہے۔

یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ 26 جنوری کو یمنیٰ زیدی کے ساتھ اُن کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ ریلیز ہوئی ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی