آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے، یاد رہے کہ چار ماہ قبل آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 131 ارب ڈالر لگایا تھا، جبکہ اس طرح مجموعی بیرونی قرضوں میں بیرونی پبلک قرض 103 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سابقہ تخمینے کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ جائزہ رواں مالی سال 2023-24 اور اگلے مالی سال 2024-25 کیلیے جاری کیا ہے، ان تخمینوں پر اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے والے مذاکرات میں مزید بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، بیرونی قرضوں کی کم ادائیگیاں اور چین کی طرف سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تخمینے میں کمی کی ایک اور وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری بھی ہے، جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ ستمبر تک 128 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر23 پیسےمہنگا ہوگیا

آئی ایم ایف کے موجودہ تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ اگلے مالی سال کے دوران بھی برآمدات کی انکم، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر مجموعی طور پر بھی درآمدی ضروریات پوری کرنے سے قاصر رہیں گی، جس کی وجہ سے حکومت پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلیے نئے قرضوں کی محتاج رہے گی۔

تازہ ترین

January 5, 2025

ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور اسٹیبلشمنٹ کا کندھا ہے،سراج الحق

January 5, 2025

راجہ خرم نواز نے اپنے حلقہ میں سہالہ کی چک موہری رابطہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا

January 4, 2025

صدر آصف علی زرداری کا یوم ِحق ِخود اِرادیت پر پیغام

January 4, 2025

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش ، 5 جنوری 2025، کے موقع پر پیغام

January 4, 2025

آج ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کی دعائیہ تقریبات، کیک کاٹے جائینگے

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر