پاکستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل جعلی نہیں بلکہ عوامی جمہوریت سے ممکن ہے،رواداری تحریک پاکستان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)رواداری تحریک پاکستان کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے شفاف پرامن انعقاد اور عوامی شمولیت کو بڑھانے کے مقاصد کے تحت عوامی کنوینشن کا ا ہتمام کیا گیا جس میں سیاسی کارکنوں سماجی و مذ ہبی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رواداری تحریک پاکستان نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو ناگزیر قرار دیا اور اس میں کسی قسم کے تعطل کو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ چئیرمین رواداری تحریک پاکستان سیمسن سلامت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابی عمل کے لئے ضروری ھے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی ادارے اور نگران حکومتیں غیرجانبدار رہیں اور انتخابی عمل ہر قسم کی مداخلت سے پاک آزادانہ ہونا چاھئے۔ ملک میں امن عامہ کی خراب صورتحال اور سیاست میں عدم برداشت کی وجہ سے انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی ادارے سیاسی رہنماوں اور سیاسی ورکرز کی جلسوں کے دوران حفاظت کو یقینی بنائیں اور پولنگ کے دن سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔ عوام بالخصوص سیاسی کارکنوں سے روادرای تحریک کی اپیل ہے کہ وہ سیاسی مخالفت کو دشمنی نہ بنائیں اور سیاسی اختلافات کو جمہوری عمل کا حصہ سمجھ کر برداشت کریں۔ گالی گلوچ اشتعال انگیزی اور ہرقسم کے تشدد سے پرہیز کریں۔ سیاسی جماعتیں اس بات کا احساس کریں کہ حقوق سے محروم طبقات بشمول محنت کش مزدور طبقہ، خواتین، مذھبی اقلیتیں اور خواجہ سراوں کو سیاسی عمل میں بھرپور شامل کئے بغیر جمہوریت بے فائدہ اور نامکمل ھے لہذا کمزور طبقات کو سیاسی عمل کا ہرحال میں موثر حصہ دینا اور شامل کرنا ناگزیر ہے۔ عوامی کنوینشن کی صدارت چئیرمین رواداری تحریک پاکستان سیمسن سلامت نے کی جبکہ مقررین میں رواداری تحریک پاکستان کے مرکزی صدر راشد چٹھہ، صوبائی صدر رانا محمد اسرائیل , ڈاکٹر فیض الرحمن ملٹی پارٹی فورم اور پاکستان کی مین سٹریم سیاسی پارٹیوں کے رہنماں نے خطاب کیا ۔جبکہ رواداری تحریک پنجاب کے ڈویژنل پریذیڈنٹ مرزا اشتیاق احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی رواداری معاشرہ قائم کرنے کے لئے شہریوں کا متحرک اور باشعور کردار ادا کرنا ناگزیر ھے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے شہریوں کو اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا اداروں اور سیاستدانوں کی غلط ترجیحات اور طریقہ کار کی وجہ سے گدلے پن کا شکار ہونے والی جمہوریت کو عوام اپنے سیاسی شعور اور شمولیت سے بتدریج صاف کرسکتے ہیں۔ ایک دم سے کچھ نہیں ہو گا ارتقائی عمل سے معاملات بہتر ہوں گے لیکن صحیح سمت کا تعین کرکے آگے بڑھنا بہت ضروری ھے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی