نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے ضروری ہیں، محمد ریاض

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ماہر تعلیم ڈائریکٹر کیمپس محمد ریاض نے کہا ہے کہ نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے ضروری ہیں جس سے بچوں کے اندر چھپا ٹیلنٹ ظاہر ہوتا ہے اور بچوں کے درمیان مقابلہ کی فضا قائم ہوتی ہے۔ پرنسپل عمران یوسف نے کہا کہ فن گالا جیسے ایونٹ سے طلبا و طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں اور ان کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سکول ماڈل ٹائون کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ فن گالا کے موقع پر طلباء طالبات اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس پرنسپل سر امین،ایڈ منسٹریٹر حسنین علی ،اخلص بلال اور طلبہ و طالبات نے بھی خطاب کیا۔ الائیڈ سکول میں ہونے والے اس میگا فن گالامیں بچوں کی ذہنی وجسمانی صحت اور اخلاقی تربیت کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیاتھا۔جن میں تقریری ، ، ذہنی آزمائش کے مقابلے، بچوں کی دلچسپی کی متعدد سرگرمیاں اور ادبی مقابلہ جات میں نعت خوانی، تقاریر کے لئے بزمِ ادب کے پروگرام شامل تھے۔ سکول کے تمام ہونہار طلبا وطالبات نے اس ایونٹ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے ٹیلنٹ اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔فن گالا میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بچوں نے جھولے جھولے اور سٹالز پر سے مختلف اشیاء خوردو نوش ،خوب مزے کئے ۔فن گالا میں بچوں نے مختلف ثقافتی سبق آموز ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے خوب داد حاصل کی،طلبا طالبات نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے فن گالا کو چار چاند لگادیئے ،سکول ایڈمن نے بچوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سکول کے ڈائریکٹرمحمد ریاض نے کامیاب ٹیموں اور طلبا وطالبات کو مبارکباد دی اور سپورٹس فن گالا کو کامیاب بنانے میں تمام ٹیچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی