اہلیان میرا بیری چونترہ کاانجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اہلیان میرا بیری چونترہ نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا، اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ انجم عقیل خان کی جانب سےاہلیان میرا بیری چونترہ اور سی ڈی اے کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے پرانکے شکر گزار ہیں اور انکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، حالیہ انتخابات میں ووٹ انجم عقیل خان کو ہی دینگے،تفصیلات کے مطابق اہلیان میرا بیری چونترہ نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیاہے، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں ارتضیٰ شاہ ، آفتاب شاہ ، پہلوان شاہ ، بنارس خان تمام سادات برادری سمیت دیگر شامل ہیں،اس حوالے سے چونترہ میرا بیری میں میزبان ملک یاسر اعوان ، ملک ربنواز ، ملک مشتاق ، حاجی مسکین ، یاسر کھوکھر، ملک خلیل , زاہد کھوکھر ، حنیف چونترہ ، شاہد ، سہیل و دیگر نے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا ۔ اہلیان میرا بیری چونترہ نے سی ڈی اے مسائل حل کرنے پر انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی بھر پورت حمایت کی یقین دہانی کروائی، انجم عقیل خان نے اپنی بھرپور حمایت پراہلیان میرا بیری چونترہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، خیال رہے کہ امیدوار برائے قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اپنی ثالثی میں سی ڈی اے اور میرا بیری چونترہ کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کیلئےمعاہدہ کروایا تھا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی