جدت، سرمایہ کاری اور معیشت میں نوجوانوں کی فعال شمولیت ملکی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے، مشعال ملک

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جدت، سرمایہ کاری اور معیشت میں نوجوانوں کی فعال شمولیت ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ وہ لاہور میں انوویشن ایکسپو فیوچر فیسٹ 2024 سے خطاب کر رہی تھیں۔ معاون خصوصی کی فوکل پرسن سبین حسین ملک اور مشیر وقاص بنوری بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔ ایکسپو میں، کاروباری افراد نے مختلف صنعتوں اور خدمات پر محیط جدید پروڈکٹس ، آلات اور آئیڈیاز کی نمائش کی۔

مشعال حسین ملک کوفیوچر فیسٹ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا جس میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، 30,000 ملازمتیں اور ایجادات پر مبنی روڈ شو کا انعقاد شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر فیسٹ نے قابل ستائش سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر فیسٹ کی جانب سے 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششیں ملک کی مختلف صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجیز، سٹارٹ اپس اور پراجیکٹس کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے فیوچر فیسٹ کے زیر اہتمام انوویشن روڈ شو کو سراہا جس میں 40 شہروں اور 80 یونیورسٹیوں کے کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس، انڈسٹری لیڈرز اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد شریک ہوئے۔

مشعال حسین ملک کو پاکستان کے تکنیکی میدان میں ہز رائل ہائینس شہزادہ فہد بن منصور کی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزادے کا ٹیک ہاؤس کے قیام کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ہمارے ملک میں جدت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ایجادات اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے قوم کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے ابھرتی ہوئی عالمی معیشت میں ملک کا الگ مقام حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے واقف افرادی قوت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے فیوچر فیسٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے فیوچر فیسٹ کے دس لاکھ نوجوانوں کو مفت آن لائن آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرنے کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو مختلف سکلز سکھا کے بااختیار بنائے گا بلکہ ملک کی ٹیکنالوجیکل ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مشعال حسین ملک نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، انوویٹرز اور کاروباری افراد سے بات چیت کی اور ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے جدید آئیڈیاز اور ٹیکنالوجیکل مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے انعقاد پر فیوچر فیسٹ کی تعریف بھی کی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ