استاد ملک و ملت کی تقدیر بدلنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )چیئرمین سپیئریر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے سپیئریر کالج مین کیمپس جی ٹی روڈ کا دورہ کیا ۔اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں۔ اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگے وہ اتنا ہی شاگردوں کے محبوب اور قریب ہونگے شعبہ تعلیم میں سب سے اہم جز استاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہیں نئی نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں ،استاد ملک و ملت کی تقدیر بدلنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نسل نو کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانے اور اسلامی تہذیب کو اپنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، اساتذہ کرام طلبہ وطالبات کی سیرت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں ،مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کے نوجوان ہیں نوجوان نسل کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانے کے لیے قرآن پاک ترجمعے کے ساتھ پڑھنے،سمجھنے اور عمل کر نے اور دینی ماحول کو فروغ دیں۔انہوں نے کہاکہ آج امت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے جب امت نے قرآن وسنت کو حقیقی معنوں میں معاشرے میں غالب کیا تو عروج اور ترقی کی منازل حاصل کیں ، انسانیت کی فلاح اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام میں مضمر ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے طلبہ سے کہا کہ وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر رکھیں والدین ،اساتذہ کا احترام اور وقت کی قدر کریں۔قبل ازیں جبپروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر دی سپیئریر گروپ پروفیسر محمد ریاض کے ہمراہ کالج پہنچے تو ریجنل ڈائریکٹر سپیئیریر کالج گوجرانوالہ پروفیسر محمد سلیم اولیاء اور دیگر اساتذہ طلباء طالبات نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پروفیسر محمد سلیم اولیاء نیپھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور روائتی قلہ پہنایا ۔ چیئرمین سپیئریر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے اساتذہ سے خطاب کے دوران بچوں کی تعلیم اور کردار سازی پر خصوصی زور دیا طلبہ کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں اہم ہدایات بھی دیں، کمپیوٹر لیب ،لائبریری ،کلاس رومز کا وزٹ کیا ۔طلبہ و اساتذہ سے تعلیمی امور پر بات چیت کی بچوں کو کیش پرائز بھی دیئے۔آخر چیئرمین سپیئریر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کو ریجنل ڈائریکٹر سپیئیریر کالج گوجرانوالہ پروفیسر محمد سلیم اولیاء نے گوجرانوالہ کی پہچان پہلوانی گرز،سوینئرگفٹ پیش کئے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی