اسلام آباد(سٹی رپورٹر)مختلف برادریوں کی جانب سےپاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء اور امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی حمایت کا سلسلہ جاری، میرا بادیہ کی پختون برادری نے بھی انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،حمایت کرنے والوں میں ملک ساجد ، ملک وقار ، سیف اللہ خان ، جامی بٹ ، چوہدری صغیر و دیگربڑی تعداد میںشامل ہیں،اس سلسلے میںمیرا بادیہ پختون برادری کی طرف سےابراہیم نور اور رازق خان نے عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جس میںتمام پختون برادری نے انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کیا ، اس موقع پرحمایت کا اعلان کرنے والوں میں ملک ساجد ، ملک وقار ، سیف اللہ خان ، جامی بٹ ، چوہدری صغیرسمیت اہلیان میرا بادیہ پختون برادری کی کثیر تعداد موجودتھی۔