راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ویلفیئر رزڈیشن کمیٹی جدہ ٹاؤن صدر چوہدری خالد محمود کی رہائش گاہ پر سابق ممبر اسمبلی وضلعی ناظم محمد افضل کھوکھر کی آمد جس میں آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 48مصطفی نواز کھوکھر کی اہل علاقہ جدہ ٹاؤن نے حمایت کا اعلان کردیا جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی وضلعی ناظم افضل کھوکھر نے چوہدری خالد محمود اور تمام اہل علاقہ جدہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم اہل علاقہ جدہ ٹاؤن کے مشکور ہیں جہنوں نے میرے بھتیجے مصطفی نواز کھوکھر کی الیکشن میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا انشاءاللہ ہماری جیت آپ کی جیت ہے 8فروری کو مصطفی نواز کھوکھر کو کامیاب کریں اس وقت ماضی کی حکومتوں نےعوام کو مہنگائی کی دلدل دھکیل دیا ہے ماضی کی جتنی بھی حکمران آئے انھوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنے مفادات اور دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹتے رہے اور عوام کو اندھیروں میں دکھیل دیا آج عوام دووقت کی روٹی سے پریشان ہیں اس وقت تمام جماعتویں عوام سے ووٹ لینے کے لیے جھوٹے وعدے کررہی ہےمیری اپیل ہے آپ سب سے کے 8فروری کو مصطفی نواز کھوکھر کو اپنی ووٹ کی طاقت سے کامیاب کر کے ان کے جھوٹے وعدوں کا جواب دیں محمد افضل کھوکھر نے مزید کہا کے انشاءاللہ جو وعدہ کریں گے وہ پوار کریں گے تقریب جنرل سیکرٹری ساجد خان ۔سطان سنیئر نائب ۔صدر انفارمیشن سیکرٹری رب نواز ۔طارق نائب صدر شہروز ممتاز جوائنٹ سیکریٹری رشیدخان۔چوہدری صیفر اور اہل علاقہ جدہ ٹاؤن کی کافی تعداد نے شرکت کی.