چیمبر کے تعاون سے طلبا میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،وائس ایڈمرل ( ریٹائر) آصف خلیق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایک وفد کے ہمراہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ریکٹروائس ایڈمرل (ریٹائر) آصف خلیق کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹی اور انڈسٹری روابط کو مضبوط کرنے کے امور پر بات چیت کی تا کہ صنعتی شعبے کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے اور صنعتی سرگرمیوں و برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو بحال کیا جائے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید، چیمبر کی ہائر ایجوکیشن کمیٹی کے کنوینر عدنان مختار اور دیگر وفد میں شامل تھے۔
اس وقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈ مرل (ریٹائر) آصف خلیق نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعان سے طلبا میں انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے تا کہ وہ کاروبار کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلبا کو جدید تعلیم فراہم کرنے کیلئے اپنی یونیورسٹی کی سرگرمیوں سے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی آج کے نوجوانوں کو کل کے لیڈر بنانے کیلئے کوشاں ہے تا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں ایک موثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی طلبا کو ایک ایسا ماحول فراہم کر رہی ہے جہاں وہ جدید آئیڈیاز کو فروغ دے سکیں اور تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ملک کے معاشی مسائل کو حل کرنے مددگار ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر طلبا کیلئے منٹورشپ پروگرام شروع کر نے کیلئے تیار ہے تا کہ طلبا کو عملی مہارت اور تجربہ فراہم کیا جا سکے جس سے ان کا مستقبل بہتر ہو گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا جس سے صنعتکاری اور برآمدات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں بہت سا تحقیقی کام کر رہی ہیں اور انڈسٹری کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ان کا تحقیقی کام صنعتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے پر بہتر توجہ دے کر اپنی آئی ٹی برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے لہذا یونیورسٹیاں اعلیٰ معیار کے آئی ٹی شعبے کے گریجویٹ تیار کریں جو آئی ٹی برآمدات کو تیزی سے فروغ دے کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے انٹرپرینیورشپ کا فروغ ضروری ہے لہذا اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط قائم کر کے ملک میں نئے انٹرپرینیورز پیدا کرنے کی طرف مثبت پیش رفت کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ چیمبر اور بحریہ یونیورسٹی قریبی تعاون کے ذریعے صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تعلیمی نصاب اور تربیتی پروگرام تیار کرنے پر توجہ دیں جس سے طلبا اور صنعتی شعبے کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی