شامی نے ہولناک سڑک حادثے میں زخمی شخص کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا شکار شخص کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی گاڑی سڑک سے نیچے کھائی کی طرف گر گئی تھی۔

بھارتی کرکٹر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘یہ شخص بہت خوش قسمت ہے، خدا نے اسے دوسری زندگی دی، اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گری، ہم نے اسے بہت محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالا’۔

سوشل میڈیا پر شامی کی ویڈیو وائرل ہوئے تو صارفین نے انہیں کافی سراہا اور مذکورہ شخص کی مدد کرنے پر داد دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی ایونٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے تھے۔

انہوں نے صرف سات میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں، شامی کو ورلڈکپ میں شروعات کے میچز نہیں کھلائے گئے تھے اور ہاردک پانڈیا کے انجرڈ ہونے کے باعث محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی