اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان کی حمایت کا سلسلہ جاری،حلقہ NA-46 کے علاقے بیکٹر فتح بخش ، سیکٹر F-11/4 میں بھیکہ سیداں کے برادریوں کے ساتھ پیر صاحبان آف درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نےبھی پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سےسب سے پہلے حلقہ NA-46 کے علاقے بیکٹر فتح بخش میں ملک ظہیر , عامر شہزاد اعوان اور حاجی تاج کی میزبانی میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میںسابقہ ڈپٹی مئیراسلام آباد سید ذیشاننقوی ، نعیم اعظم خان ، وسیم اعظم خان، ملک ممریز، ملک عمران، عامر خان صاحب، حاجی شوکت، ملک شفیق ، ملک عبدالرحمن ، ملک یٰسین ، اعظم خان، نمبردار سلیم خان، حاجی عمران ، صوفی نازک اور صدیق خان (UK) سمیت اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سُنا دیا، بعد ازاںحلقہ NA-46 کے سیکٹر F-11/4 میں بھیکہ سیداں کے مقام پر اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر عاصم شاہ، مظہر حسین شاہ ، ملک شکیل ، ملک عامر حسین شاہ ، عقیل کاظمی ، قمر کاظمی، چوہدری جمشید، اسد حسین شاہ ، الفت حسین شاہ، راجہ اکسیر اور ملک حیات سمیت دیگر اکابرین موجود تھے ،علاوہ ازیں پیر سید غلام حسام الدین جیلانی ، سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف ، پیر سید غلام نظام الدین گیلانی سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف، پیر سید غلام مہر محی الدین رومی گیلانی سجادہ نشین درگاہ مہریہ گولڑہ شریف نےلیگی امیدوار انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے اپنے تمام مریدین کو انجم عقیل خان کو ووٹ دینے کی تاکید کی ،پیر صاحبان آف گولڑہ شریف نے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان اور محسن ایوب خان امیدوار صوبائی اسمبلی کی کامیابی کے لیے دعا خیربھی کی، اس موقع پرامیدوار این اے 46 اسلام آباد انجم عقیل خان نے پیر صاحبان آف گولڑہ شریف کا حمایت اور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب کی جانب سے مسلم لیگ ن کو الیکشن میں مکمل سپورٹ کرنے اور الیکشن میں میرا بھرپور ساتھ دینے کے اعلان پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انشاللہ حلقے کی عوام کی اُمیدوں پر ضرور پورا اتروں گا، انشاللہ 8 فروری کو عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن NA-46 میں فتح یاب ہو گی،حلقہ گزشتہ دس سال سے محرمیوں کا شکار ہے شہباز شریف کی حکومت میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،محدود مدت میں اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ،حلقہ میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ہر ایک کلو میٹر تک میٹرو بس سروس کا آغاز کیا ہے،اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ صفائی ستھرائی کا جامع نظام متعارف کروایا،سکولوں کی اپ گریڈیشن ، کھیلوں کے میدان ، پارکس کا قیام ، گلیوں اور سڑکوں کے درجنوں پروجیکٹس مکمل کیے ہیں،منتخب ہو کر ملک اور شہر سے بیروزگاری ، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔