ہم بچوں کی تعلیم و تربیت میں گورنمنٹ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں،محمد کاشف ادیب جاودانی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن کانفرنس اور حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی صدر محمد کاشف ادیب جاودانی ،کنٹرولر امتحانات محمد نعیم بٹ ،ابرار احمد خاں ،اعظم علی ساگر،عمرا ن باری ،اعظم سعید چیمہ ،حاجی عبدالروف مغل صدر انجمن تاجران تھے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف ادیب جاودانی کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت میں گورنمنٹ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں،نونہالان وطن کی آبیاری میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،گورنمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ،اگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے فرائض سر انجام نہ دیں تو پھر یہ تعداد کہاں تک پہنچے گی ،مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسیاں بناتے وقت پرائیویٹ سیکٹر کو بھی مشاورت میں شامل کرے تاکہ معیار تعلیم کو مزید بہتر کیا جاسکے ۔تقریب سے کنٹرولر امتحانات محمد نعیم بٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ سے متعلقہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،ہم ہر لحاظ سے بورڈ پالیسیوں کو آسان بنا رہے ہیں تاکہ مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ سرپرست میاں شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی کانفرنس مستقبل میں تعلیم کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بھرپور اور اہم کردار پر روشنی ڈالی کہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز انتہائی ذمہ داری سے قوم کے مستقبل بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ۔دیگر مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی امتحانات میں نتائج کی شرح 90فیصد سے زیادہ ہوتی ہے یہ پرائیویٹ سکولاونرز کی انتھک محنت ،تعلیم سے لگن اور اپنے طالب علموں کو زندگی کی دوڑ میں کامیاب دیکھنے کی خواہش کی وجہ سے ہے ،گورنمنٹ سیکٹر کے مقابلے میں سہولتیں نہ ہونے کے باوجود انتہائی نامساعد حالات اور سال میں آٹھ سے نو ماہ چھٹیاں دینے کے باوجود بھی امتحانات میں اچھے نتائج دینا ان پرائیویٹ سکولوں کی محنت تعلیم سے لگن اور ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے محمد غضنفر مغل،سعید چیمہ ایڈووکیٹ ابرار احمدخاں،محمد اعظم سعید،محمد مصطفی ججہ ،محمد سلیم سیال،،طارق چوہدری نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈویژن بھر کے پرائیویٹ سکولز ،پرنسپلز اور مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرمرکزی صدر محمد کاشف ادیب جاودانی نے عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔تقریب میں شیلڈز بھی دی گئیں۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی