والد نے گوری سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے، میکال ذوالفقار

لاہور: معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی کرنے سے متعلق بات کی۔

دورانِ پروگرام میزبان وصی شاہ نے میکال ذوالفقار سے پوچھا کہ کیا وہ دوسری شادی مشرقی لڑکی سے کرنا پسند کریں گے یا پھر مغربی لڑکی سے؟
اس سوال کے جواب میں میکال ذوالفقار نے کہا کہ “میرے والد اکثر مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ میں کسی غیر ملکی خاتون سے شادی کروں، والد صاحب اکثر مجھے کہتے ہیں کہ جو میں نے کیا تم بھی وہی کرو اور غیر ملکی خاتون سے شادی کرو”۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ “مجھے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ ہے، اسی لیے اب والد صاحب کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرنا”۔

اداکار نے مزید کہا کہ “سچ پوچھیں تو، میں دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ میرے دو بچے ہیں اور میں سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہوں، میں اسی طرح جینا چاہتا ہوں”۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار اور سارہ بھٹی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر کی گئی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

میکال ذوالفقار نے اپنے فیس پک پیج پر اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے انتہائی دکھ سے یہ بات بتانا پڑرہی ہے کہ بدقسمتی سے میری 6 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم طویل عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے اوراس دوران معاملات سلجھانے کی کافی کوششیں کی گئیں جس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ