راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آزاد امیدوار پی پی 14 ملک محمد عثمان نے کہا ہےکہ 8 فروری کو عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی قسمت کا تالا اپنے ہاتھ ووٹ کی چابی سے کھول سکتے ہیں۔ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک محمد عثمان حبیب کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک محمد عثمان جن کا انتخابی نشان چابی تالا ہے کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، عوام اپنے جیسے لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں جو انکے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہوں، جب تک عوام کے ماسئل سمجھنے والے لوگ اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے انکے مسائل ختم نہیں ہو سکتے لہذا عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے اہل اور مخلص لوگوں کو سامنے لیکر آئیں۔