گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں5 فروری کو جماعت اہل سنت وجماعت رضائے مصطفی پاکستان ودیگر تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ تا جامع مسجد شیرربانی گوندلانوالہ پھاٹک تا شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ تک جانشین ولی کامل علامہ پیر محمد داد رضوی وعلامہ خالد حسن مجددی ودیگر قائدین اہل سنت کی قیادت میں مرکزی قائدین کی ہدایت پر یک جیتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کے انتظام و انصرام کے حوالہ سے کارکنان تنظیمات اہل پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر کے حتمی شکل دے دی گئی ہیںریلی میں جماعت رضائے مصطفی, سنی فورس,مصطفا ئی تحریک ،انجمن طلبا اسلام، انجمن خدام الاسلام پاکستان ودیگر تنظیمات اہل سنت کے قائدین کے علاوہ سماجی مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔اس بات کا اعلان جماعت اہل سنت پاکستان کے ضلعی ناظم مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مجاہدین کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے کشمیر بھی اللہ کے فضل وکرم سے آزاد ہو کر رہے گا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مظلوموں کو استصواب رائے کا حق دلائے ۔