مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں، مشعال ملک

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ وہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پوسٹر نمائش سے خطاب کر رہی تھیں۔ معاون خصوصی کی فوکل پرسن سبین حسین ملک بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھیں۔ این سی اے کے زیر اہتمام پوسٹر نمائش نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی اوربیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک حق خود ارادیت کے بارے میں عوام میں ہمدردی، آگاہی اور بیداری پیدا کرنے میں آرٹ کے مؤثر کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹر نمائش نیشنل کالج آف آرٹس کے اندر موجود منفرد فنکارانہ صلاحیتوں کی ایک جھلک ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی عدلیہ آر ایس ایس کے نظریات اور مودی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر کڑی تنقید کی اور کشمیری سیاسی قیادت کے خلاف جانبدارانہ اور غیر منصفانہ عدالتی کارروائی کو عدالتی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پوری حکومتی مشینری انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے یاسین ملک کو جھوٹے اور من گھڑت کیسوں میں سزائے موت دینے کی سازش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بھارت کا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلط کردہ اطلاعات اور مواصلات کی ناکہ بندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ خطے میں زمینی حقائق، درست اور غیر جانبدارانہ معلومات کے حصول میں دشواری کو اجاگر کیا۔

مشعال ملک نے بھارت کی جانب سے کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے 50 لاکھ غیر کشمیریوں کو کشمیری ڈومیسائل جاری کرنے کا مقصد بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں میں درج مستقبل میں ہونے والے کسی بھی رائے شماری کو متاثر کرنا ہے۔

مشعال ملک نے مختلف براعظموں میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کے پھیلاؤ کو اجاگر کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں ٹارگٹ کلنگ میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پوسٹر نمائش کے انعقاد میں نیشنل کالج آف آرٹس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پوسٹر نمائش کو بھارتی قابض افواج کی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم قرار دیا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ