گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ ر رگ ہے کسی کو کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے کشمیر کا فیصلہ کرے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر تمام اسلامی ریاستوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، ایمن آبادی گیٹ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے سیالکوٹی دروازہ تک صدائے کشمیر و فلسطین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سٹی صدر عطاء الرحمن خان صافی ،محمد آصف مغل اوردیگر نے کی، اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء الرحمن خان صافی نے کہا کہ بھارتی افواج کا ظلم اور بربریت کشمیر کی آزادی تحریک دبا نہیں سکتا، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارزاور کانفرنسزمنعقد کی گئیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی قوت مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اپنی اہمیت حیثیت اور وزن کھو چکے ہیں، عالمی برادری اور بالخصوص او ائی سی یورپی یونین عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیر اور فلسطین میں اواز اٹھانی چاہیے، اقوام متحدہ عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا دوہرا معیار مسلمانوں کے خلاف متاسبانہ رویہ ثابت کر رہا ہے،