نہتے کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان اور آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام گوجرانوالہ سے جانشین ولی کامل علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جوگوندلانوالہ چوک سے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر جا کے اختتام پذیر ہوئی ریلی میں علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی، وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ، محمد زاہد حبیب قادری ، حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی سٹی ناظم، چوہدری محمد اقبال ہنجرا، صاحبزادہ محمد غوث رضا، صاحبزادہ محمد احمد رضا، علامہ محمد اکبر نقشبندی ،چوہدری محمد شاذب چٹھہ،ملک نصیر احمد نقشبندی نقشبندی، چوہدری محمد فاروق چیمہ، مولانا افتخار الحسن نوری، ڈاکٹرمحمد عبدالرشید انصاری، ارسلان خالد بٹ، قاری محمد الیاس قادری ، صاحبزادہ حافظ محمد حسان رضا قادری،ڈاکٹر محمد عثمان غنی، کے علاوہ کثیر تعداد میں تنظیمات اہل سنت کے قائدین وکارکنان نے خصوصی شرکت کی ۔ ریلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، ظلم و تشدد اور کشمیر پر ہندوستان کے ناجائز قبضے کی شدید مذمت کی گئی۔صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” نہتے کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد ضرور رنگ لائے گئی اور کشمیر ضرور آزاد ہو گا، اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ہمیں ہندوستان کے کلچر کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ”جماعت اہلسنت پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ پیر خالد حسن مجددی،ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ محمد رفیق قادری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہیں، حقیقی شہداء کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے ۔ کشمیر کے مسئلہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت کا موقع دیا جائے ۔ آخر میں صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی نے کشمیرکی آزادی مجاہدین کشمیر اور وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی۔ ریلی کے اول تا آخر میں سیکیورٹی کے فرائض پاکستان سنی فورس کے مجاہدین نے سر انجام دیئے۔ ریلی کے اختتام درود سلام پیش کرنے کے بعد پر علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی نے کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی شہدائے کشمیر کی مغفرت ا فواج پاکستان اور وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی