اسلا م آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 11 کاروائیوں کے دوران 724 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 746 گرام چرس برآمد،اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر چائنہ جانے والے دو مسافروں سے 159 گرام چرس برآمد،سیال ائیر کارگو آفس سیا لکوٹ میں پارسل سے 500 گرام آئس برآمد،نوکنڈی چاغی سے 295 کلو افیون اور 7 کلو چرس برآمد۔اورکزئی سے 97 کلو چرس برآمد،بشارت روڈ پشاور سے 120 کلو چرس اور 72 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار،لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 65 کلو چرس اور 8 کلو آئس برآمد،چکری ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب 27کلو چرس اور 26 کلو ممنوعہ مواد برآمد،ایم ون موٹر وے اسلام آباد سے دو مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔