نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان متحد اور یکسو ہے، شہباز شریف

‏لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں گجرات سے سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی راہنمائوں نےملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی اور انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارٹی رہنماؤں نے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو اگاہ کیا ۔شہباز شریف نے پارٹی عہدے داروں، رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام مطمئن ہے کہ قائد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آ گئے ہیں۔قوم نے چار سیاہ برسوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا چلا کاٹا۔مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد پھر شروع ہوگا۔نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان متحد اور یکسو ہے۔‏اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان پھر ترقی کرے گا، صنعت اور تجارت کا پہیہ چلے گا، غریب کا چولہا جلے گا۔‏وزیراعظم نواز شریف کے آنے سے غریبوں کی امیدیں پھر سے جاگی ہیں، غریبوں کو پہلے مایوس کیا نہ آئیندہ کریں گے۔‏نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ