گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں پی پی 62 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نواز چوہان الیکشن جیت گئے۔
132پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نواز چوہان30596 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدواررضوا ن مصطفی سیان 26087ووٹ لیکرناکام رہے۔