گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری، صوبائی صدر وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کسی بھی سیاسی مذہبی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ، مقتدر حلقے اور سیاسی جماعتیں اقتدار کی حوس میں اندھے سیاسی رہنما ہوش کے ناخن لیں،سیاست اور انتخاب کی اڑ میں ملک کو افرا تفری اور انتشار کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے، ملک میں انتخابات کی صورت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا کسی کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ انتخابات میں ہار اور جیت حصہ ہوتا ہے کسی کو ملک میں انتشار ،انارگی اور افر تفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انتخابات کے نتائج روک کر ملک و قوم کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،انتخابات کے نتائج کے اعلان میں الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہو چکا ہے,
نتائج میں انجینئرنگ دھاندلی کو عوام پورے طاقت سے مسترد کر دیں گے، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کو ڈبونے کی مزید کوشش نہ کی جائے ،ملک بھر میں قید سیاسی کارکنان اور قائدین کو فل فور رہا کیا جائے#