گوجرانوالہ:این اے 77 کے ریٹرننگ آفس کے باہر آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے آر او آفس کو اپنے حصار میں لے لیا ۔ مظاہرین نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نےالزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ آزاد امیدوار راشدہ طارق کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث شاہین آباد روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔