اسلام آباد(عامررفیق بٹ)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے ۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاہےکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کوبھی نشانہ عبرت بنایا جائے۔سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔سابق صدر اور بلاول بھٹو نےشہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔
مزید پڑھیں: بلاول وزیراعظم ،جیالے وزرائے اعلیٰ ہوں گے، فریال تالپور