گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) واسا ہیڈ آفس پر حملے اور ملازمین پر تشدد کیخلا ف احتجاج لیبر یونین اور ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ،ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر سپلا ئی بند ،مظاہرین نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج اور نعرے بازی کی۔تفصیلا ت کے مطابق واسا کی ریکوری ٹیم نے پرائیویٹ سکول کیخلا ف سیوریج بل کا نا دہندہ ہو نے پر کا روائی کیلئے تھانہ سیٹلا ئٹ ٹائون میںدرخواست دی رکھی تھی اسی رنجش پر گزشتہ روز سکول مالک اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی آفس پہنچا جہاں پر مسلح ملزمان نے گالی گلوچ کر تے ہو ئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی حسنین اور جو نئیر کلرک کو تشدد کا نشا نہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے اس غنڈہ گردی کیخلا ف واسا لیبر یونین اور ملازمین سراپا احتجاج بن گئیواسا ملازمین نے شہر بھر کے ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر سپلائی احتجاجا بند کر نے کے بعد ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی آفس کے باہر شدید نعرے بازی کر تے ہو ئے واسا ملازمین پرحملہ کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطا لبہ کیاواسا ملازمین کے احتجاج کے باعث سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے تاہم پولیس افسران کی جانب سے ملزمان کیخلا ف کا روائی کی یقین دہانی پر مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد پرامان منتشر ہو گئے