اسلام آباد(محمد حسین ) نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی انتقال کر گئی وہ جونیئرز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئی تھی ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ٹینس کھلاڑی زینب علی کی اسلام آباد میں اچانک موت واقع ہوئی۔نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ اپنی نانی کے ہمراہ میچز کھیلنے کے لئے کراچی سے اسلام آباد آئیں تھیں۔ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے دل کے دورے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے والدین کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ کھلاڑی زینب کی رات کو موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔اسے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال رات منتقل کیا گیا۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے رات کو ہی زینب کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔صبح زینب کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بعد لاش کراچی روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کی گئی۔زینب کی عمر اٹھارہ سال تھی۔جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے آج کے تمام میچز منسوخ کر دئے گئے۔ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی