سارہ خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگئی؛ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سارہ علی خان کی نئی فلم کا نام ’اے وطن میرے وطن‘ ہے جو انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کے دوران برپا ہونے والی’’ ہندوستان چھوڑو تحریک‘‘ میں ریڈیو کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

فلم کے مصنفین کا کہنا ہے کہ انگریزوں سے بغاوت اور آزادی کی جدوجہد میں ریڈیو نے اہم کردار ادا کی اور پورے ملک کو متحد رکھا۔ریڈیو نے یہ کام کیسے کیا اور کیا کیا پاپڑ بیلے یہ کہانی کا موضوع ہے جو بتائے گا کہ میڈیا صرف تفریح کا نام نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک تحریک ہے اگر اس کا درست استعمال کیا جائے۔
فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے جدوجہدِ آزادی میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کو مکمل تاریخی پس منظر میں فلمایا ہے اور جس میں امر ہوجانے والے کردار دکھائے گئے ہیں۔

یہ فلم اُس دور میں برصغیر کی تہذیب، کلچر اور روایات کو بھی پیش کرتی ہے اور انگریزوں ک ناجائز تسلط اور قبضے کے خلاف ہندو مسلم جدوجہد کا نقشہ کھینچتی ہے جس میں ہر شہری نے اپنا اپنا حصہ ڈالا تھا۔

فلم ’’اے وطن میرے وطن‘‘ کو کنن آئیر نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے دراب فاروقی اور کنن آئیر نے لکھا ہے۔ فلم میں سارہ علی خان بطور نوجوان انقلابی رہنما اور ریڈیو نیوز اینکر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ عمران ہاشمی نے بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔

علاوہ ازیں سچن کھیڈیکر اور ابھے سمیت ورما، سپارش شریواستو، ایلیکس او نیل اور آنند تیواری فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ جدوجہد کی تاریخ، وطن سے محبت اور بغاوت جیسے مضبوط جذباتی بندھن سے بھرپور کہانی پر مبنی فلم اے وطن میرے وطن 21 مارچ کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی