گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کیسی رہنما محمد آصف مغل نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتیاتی کےخول سے نکل کر ملک و ملت کے لیے سوچنا ہوگا، افر تفری اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کا دروازہ بند کیے بغیر ملک اور قوم کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہ ہونا جمہوری نظام بدترین صورت حال اور شکل ہے، محمدآصف مغل نے کہا کہ ملک روز بروز معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، بے روزگاری غربت جہارا تنگدستی عوام کے اندر مزید بے چینی کا سبب بن رہی ہیں، محمد آصف مغل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سوچ سمجھ کر مزید آگے پڑھنا چاہیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، ملک اور قوم میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کی قطعی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔