گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)جدامجد عظیم مغل بادشاہ مغلیہ سلطنت کے بانی مرزا ظہیر الدین محمد بابر کی 541ویں سالگرہ کی تقریب گوجرانوالہ میں آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے تحت ہوئی، تقریب کی صدارت آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر، مغل مجلس شوری پاکستان کے سربراہ حاجی عبدالرئوف مغل نے کی، تقریب میں آنے والے ممبران و مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ نعت شریف خوبصورت آواز میں پڑھی گئی۔ آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے مرزا ظہیر الدین محمد بابر رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں تفصیلی تعارف کروایا۔ نائب صدر حاجی اختر مغل نے مرزا ظہیر الدین محمد بابر کے کارناموں کے بارے میں تفصیلات بتلائی۔ سینئر نائب صدر چیئرمین حاجی مقصود مغل، بائو عمران، عبدالرشید مغل، عابد اقبال مغل، عاصم جاوید مغل، منظور مغل،اکرام بابر کھوکھرنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرزا ظہیر الدین بابر کے کارنامے اور کردار کے بارے میں واضح الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرزا ظہیرالدین بابر کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔541ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سب دوستوں کو انٹرٹینمنٹ دی گئی۔ بعدمیں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔کیپشن گوجرانوالہ: صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ، سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئو ف مغل، چیئرمین مقصوداحمد، حاجی اختر، اکرام بابر، محمد ندیم کھوکھر و دیگر مرزا ظہیرالدین محمد بابر کی 541ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، دوسری طرف کیک کاٹا جا رہا ہے