اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئےمیگا کرپشن میں ملوث سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے خارج کی۔ ملزم نے ذاتی فوائد کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاملزم نے ذاتی فائدے کے لیے 73 رہائشی پلاٹوں کی غیر مجاز منظوری دی۔مذکورہ پلاٹس سی ڈی اے کے سیکٹر I-12 اور I-15 میں واقع تھےعدالت نے دفاع اور استغاثہ دونوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کے خلاف فیصلہ سنایا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد اور انسپکٹر زاہد بھٹی نے ملزم کو گرفتار کیا۔مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔