راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور نقیب الرحمن شامل ہیں۔سب انسپیکٹر بشیر خان نے ملزم محمد اسلم کو میاں چنوں سے گرفتار کیاملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کروائیں۔ملزم جعلی بینک ڈیپازٹ رسیدیں بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھاجبکہ دوسری کاروائی میں سب انسپیکٹر صارم علی نے ملزم نقیب الرحمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائی۔ملزم متاثرہ کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔