اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ترجمان ایف آئی اے نے کہاہے کہ کمپوزٹ سرکل ملتان نےڈائریکٹر ملتان زون خالد انیس کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں ملزم محمد یحییٰ گرفتارکرلیا۔محمد یحییٰ کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہی بازار جلال پور پیر والا ملتان سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے 7 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ، 150 اماراتی درہم اور 200 سعودی ریال برآمد ہوئے۔چھاپہ کے دوران ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق شواہد برآمدملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔