پشاور:ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نےڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کریم اللہ اور شہزاد احمد عمر شامل ہیں۔ملزمان کو مینگورہ سوات اور دین چوک صدر بازار پشاور سے گرفتار کیا گیا ۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدہوئی۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ، 400 سعودی ریال، 150 قطری ریال اور 500 چائنیز یین برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیاملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئےمزید تفتیش جاری ہے۔