کراچی(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی محمد ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاکھوں مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ملزم سعید احمد شیخ کو کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 29 لاکھ روپے برآمدہوئے۔ ملزم سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیاملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔