گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سٹی رہنما محمد آصف مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست میں فوج کے کردار پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گرےبان میں بھی جھانکیں،الزامات کی سیاست نے سیاسی ماحول کو ہمیشہ خراب کیاہے،سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو اپنے سیاسی رویوں میں تبدیلی لاناچاہۓ، انتخابات سے قبل اور بعد کی صورتحال میں کوئی نمایاں فرق نہ ہونا قابل افسوس امر ہے، انتخابات سے قبل اور بعد میں غیر یقنی سیاسی صورتحال قابل تشویش ہے،قوم دیکھ چکی ہے کے سیاسی حمام میں ہرایک ننگا ہے،آصف مغل نے کہا کہ ماحول میں غیر جمہوری اورغیر سیاسی کرداروں کو اب ملک و قوم کے حال پررحم کرناچاہئے۔