گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک ا نصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب اراکین اسمبلی پی پی 63سے چوہدری طارق گجر ایم پی اے،پی پی 64سے خان کلیم اللہ خان پی پی 65 سے ایم پی اے چوہدری حسن اقبال بٹر اور پی پی 68سے میاں محمد ارقم خان کوتاریخی کامیابی پر کو مبارکباد دی ہے , پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ اور کہا ہے کہ ان اراکین اسمبلی کی شاندار جیت نے ثابت کردیا ہے کہ گوجرانوالہ پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بن گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے ، گوجرانوالہ میں اب نئی سیاست نے جنم لیا ہے ۔ اراکین اسمبلی نے نیئر مرتضیٰ لون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جو کام ماضی میں نہ ہو سکے وہ ہم کر کے دکھائیں گے۔ اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔