ملکی حالات کے پیش نظر اہلسنت والجماعت کا استحکام پاکستان سیمینار ملتوی

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار )جمعیت اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی (رجسٹرڈ)گوجرانوالہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آج الشریعہ اکادمی میں مولانا حافظ گلزار احمد آزادجنرل سیکرٹری جمعیت اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی (رجسٹرڈ)گوجرانوالہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل امور طے کیے گئے26 فروری کو، آزادی مسجد اقصی اور استحکام پاکستان سیمینار کے عنوان سے مرکزی جامع مسجدشیرانوالہ باغ میں منعقد ہونے والا اجتماع کوملکی حالات کے باعث سر دست ملتوی کر دیا گیا ہے، اجتماع کی اگلی تاریخ کا اعلان رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی نے شرکاء اجلاس سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ سیاسی خلفشار کے حوالے سے تمام سیاسی و دینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ قومی خود مختاری اور دستور کی بالادستی کو سامنے رکھتے ہوئے باہمی مشاورت کے ساتھ ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلانے کے لیے مشترکہ محنت کریں،قادیانیوں کو ملک میں مذہبی تبلیغ کی اجازت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے مبینہ فیصلے پر ملک بھر میں جاری بحث پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی کہ وہ قادیانی مسئلہ کی مجموعی صورتحال اور تقاضوں کے پیش نظر مبینہ فیصلے کے ابہام کو دور کرنے کے لیے خود کوئی قدم اٹھائیں، گوجرانوالہ میں دی سی روڈ پر پی ٹی سی ایل کالونی کی فروخت کے بعد 30 سال سے چلنے والی باقاعدہمرکزی مسجد کی بندش اور نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دینا کہ اقدام کو شرعی تقاضوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد کے تحفظ کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کریں،اجلاس میں حاجی بابر رضوان باجوہ، مولانا جواد محمود قاسمی ،مولانا حافظ امجد محمود معاویہ ،مفتی نعمان،مولانا قاضی مراد اللہ، قاری سفیان چیمہ، قاری محمد قاسم قاسمی، اور حافظ عبدالجبار نے شرکت کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی