لاہور: امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق امیربلاج ٹیپوٹرکاں والاکےقتل میں سب انسپکٹرشکیل بٹ کوبھی شامل تفتیش کیاجائےگا،جوکہ قتل سےقبل بنائی گئی موبائل فوٹیج میں بالاج ٹیپوکےساتھ دائیں جانب واضح نظرآرہاہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق سب انسپکٹرشکیل بٹ ٹیپوٹرکاں والاکےقتل کےوقت بھی لاہورایئرپورٹ پرموجودتھا،بالاج ٹیپوشکیل بٹ کوچچاکہتاتھاتقریبات میں دونوں اکثراکٹھےہوتےتھے،ٹیپو ٹرکاں والا کو جب لاہور ایئرپورٹ پر قتل کیا گیا تو اس وقت شکیل بٹ اسکے ساتھ تھا 10 سال بعد جب میر بالاج کو گزشتہ رات قتل کیا گیا تو سب انسپکٹر شکیل بٹ ساتھ تھا۔